مکہ مکرمہ (پی این آئی) کورونا وباء کی شدت میں کمی کے بعد حرم شریف میں طواف کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں۔ مسجد الحرام کی پہلی منزل صرف طواف کرنے والوں کے لیے مختص کردی گئی ہے۔ نگراں حرم اسپیشل فورسز کے مطابق طواف کرنے والوں کے لیے اوقات کار رات 12 سے 3 اور صبح 6 سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ توکلنا ایپ پر اوقات متعین کیے جائیں گے تاکہ طواف پرمٹ کا حصول آسان ہوسکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں