ہمارے نبی کریمؐ کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم نے کہاہے کہ ہمارے نبی کریمؐ کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں جانتھن ہالسلیگ کا مضمون شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمؐ کا اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ تھا، ہمارے نبیؐ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا، اخلاقیات کا معیاربلند کرنے کے بعدعظیم ریاست مدینہ وجودمیں آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں