اسلام آباد میں اب مندر نہیں بنے گا ، وفاقی کابینہ نے ہدایات جاری کردیں 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں اب مندر نہیں بنے گا ، وفاقی کابینہ نے ہدایات جاری کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈے اے) نے اسلام آباد میں ہندوؤں کے مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ کینسل کر دی ہے۔اس حوالے سے سوموار کو سی ڈی اے کے وکیل جاوید اقبال وینس نے اسلام آباد ہائی

کورٹ کو آگاہ کر دیا۔واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری کی مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سماعت کی تھی۔دوران سماعت سی ڈی اے کے وکیل جاوید اقبال وینس نے عدالت کو بتایا کہ مندر کی تعمیر وفاقی کابینہ کی ہدایت پر کینسل کر دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ گرین ایریاز میں جن بلڈنگز کی تعمیرات نہیں ہوئیں کینسل کر دیں۔

close