آزاد کشمیر ، گزشتہ 24گھنٹے میں 2 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 2شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 1کا تعلق پونچھ اور 1کا تعلق میرپور سے ہے، 2مریض صحتیاب ہوئے ہیں او123افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک317005افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34495افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33705افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،

جبکہ49مریض زیر علاج ہیں 741مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے42مریضوں میں سے49مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ7مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں