آزاد کشمیر، 24 گھنٹے کے دوران 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 02 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،6مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور274افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسزمیں سے1 کا تعلق میرپور اور 1کا کوٹلی سے ہے۔

آزادکشمیرمیں اب تک314032افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں، 34443افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،33619افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ84مریض زیر علاج ہیں 740مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 140کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔

کورونا وائرس کے84مریضوں میں سے74مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ10مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں