اسلام آباد (پی این آئی)افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے افغانستان کے لیے نئے نمائندہ خصوصی کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے نئے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ ہوں گے، وہ اس سے پہلے ڈپٹی کے نمائندہ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔تھامس ویسٹ سابق صدر اوباما کے دور میں نیشنل سکیورٹی کونسل کا حصہ رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں