سردیاں جلدی آگئیں؟ شمالی علاقوں میں برفباری کا آغاز

لاہور(پی این آئی) سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے، پاکستان کے کئی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے بارشوں کے سلسلے کے باعث بدھ کے روز اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش رپورٹ ہوئی۔

 

بارش کے باعث کئی علاقوں میں موسم خوشگوار جبکہ کئی علاقوں میں موسم سرد ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز جہاں اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی، وہیں کئی شمالی علاقوں میں برفباری کا بھی آغاز ہو گیا۔ بدھ کے روز ہونے والی برفباری کے بعد ان علاقوں میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا، جبکہ ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی برفباری والے علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا۔ یہاں واضح رہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں رواں ماہ ستمبر کے دوران معمول سے زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ماہرین موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کا سیزن کچھ طویل ہو گیا، اسی باعث کئی علاقوں میں اس مرتبہ ستمبر کے وسط کے بعد بھی بارشیں ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں