ملک کے بیشتر حصوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کی اگلے تین روز تک مزید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزبارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، موسلا دھار بارش سے دونوں شہروں میں گرمی کی شدت کم ہو گئی جبکہ حبس کی شدت بھی کم ہو گئی،بارش کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی،

محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز تک مزید بارش کی پیشگوئی کر دی،موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، ترجمان آئیسکو کا کہنا تھا کہ بارش سے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد موسم سہانا ہو گیا، پنجاب کے بیشتر علاقوں سمیت خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع بونیر میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ ایبٹ آباد اور لوئر دیر میں بھی بادل برسے، مانسہرہ میں تیز ہوئواں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ باجوڑ میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ شہر قائد میں بارش 23 ستمبر سے 25 ستمبر کے درمیان ہو گی، ملک میں

داخل ہونے والی مون سون ہوائیں 25ستمبر تک ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا باعث بنیں گی،سندھ کے اضلاع حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، ٹھٹہ اور بدین سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں