نئی دہلی(پی این آئی) گزشتہ 6 سالوں میں بھارت کی گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں 26 درجے تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں بھارت 27 ویں سے 53 ویں درجے پر پہنچ گیا، فریڈم ہاس کی مارچ میں جاری کردہ رپورٹ میں بھارت جمہوری آزاد ملک کے اسٹیٹس سے جزوی آزاد اسٹیٹس پر ایکواڈور، موزمبیق اور سربیا کے ساتھ آن کھڑا ہوا ہے۔ہندو قومیت بھارتی جمہوریت کا محور بن گئی جب کہ عیسائیوں، مسلمانوں اور دوسری قومیتوں کا مودی کی مخصوص ہندو جمہوریت سے اعتبار اٹھنے لگا ہے، آر ایس ایس نے تمام سرکاری مشینری کو ہائی جیک کرلیا ہے اور مودی سرکار کے فیصلے آر ایس ایس نظریئے کے تابع ہوگئے ہیں۔آر ایس ایس مائنڈ سیٹ بھارتی جمہوری تشخص کیلئے زہر قاتل ثابت ہونے لگا ہے اور بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی آر ایس ایس کی انتہا پسند کاروائیوں میں ڈھال بن گئے ہیں جس کی وجہ سے مودی کی نام نہاد جمہوریت نے بھارتی سیکولر تشخص، مذہبی رواداری، معاشی اور سماجی اقدار کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور بھارت کا اپنی انتہاپسند جمہوریت کے ذریعے اقوام عالم میں تشخص برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں