متحدہ عرب امارات کا سیاحتی ویزے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحتی ویزے کھولنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔اماراتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے کووڈ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی مِل سکیں گے جب کہ سیاحتی ویزوں کا اجراء 30 اگست سے کیا جائے گا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاح عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین لینے پر ہی ویزے لینے کے اہل ہوں گے ۔

فائرنگ، آتش بازی اور سجدہ شکر، کابل سے آخری امریکی طیارے کی پرواز پر جشن کا سماں

کابل ( پی این آئی) 20 سال 2001 کو شروع ہونے والا امریکی آپریشن 31 اگست کی رات کو ختم ہو ا جب افغانستان کے دارالحکومت کابل سے امریکا کے آخری طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد آتش بازی ، فائرنگ اور سجدہ شکر بجا لا کرافغان طالبان نے اپنی جیت کا جشن منایا۔واشنگٹن میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کی۔افغانستان میں نئے حکمران گروہ نےافغان اردو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایئرپورٹ سمیت پورے کابل میں جشن کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں ۔اس حوالے سےشاندار آتش بازی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ جشن فتح سے کابل کا آسمان روشن ہے۔ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ’کابل ایئرپورٹ سے آخری امریکی طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد رات کے اس پہر جشن فتح سے آسمان روشن کر دیا ہے۔افغانستان سےامریکی افواج کے انخلاء کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی افغان طالبان اپنی جیت کی خوشی میں سجدۂ شکر بھی بجا لاتے دکھائی دیے۔ گزشتہ رات امریکا کے قبضے میں موجود افغانستان کا آخری علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا، اس حوالے سے سینئر طالبان رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کر دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں