سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ کو گھر میں نظر بند کرنے کی اطلاعات

کابل (پی این آئی ) افغانستان میں نئی حکومت کی طرف سے سابق افغان صدرحامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ کو گھر میں نظر بند کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی خبر ایجنسی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ کو نئی حکومت نے گھر میں نظر بند کردیا ہے ، جس کی باقاعدہ تصدیق کے لیے اس معاملے پر نئی حکومت کے موقف کا انتظار ہے۔قبل ازیں یہ خبر بھی موصول اہوئی تھی کہ نئی حکومت طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعدعبوری کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت تیز کردی ہے ‘ افغانستان میں سیاسی امور چلانے کیلئے بارہ رکنی کونسل قائم کی گئی ہے جس میں حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ بھی شامل ہیں ، کونسل کے دیگر اراکین میں ملاعبدالغنی برادر، ملامحمد یعقوب، خلیل الرحمان حقانی اور گلبدین حکمت یارشامل ہیں جب کہ نئی حکومت میں ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو وزارت اطلاعات اور وزیر ثقافت کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے. افغان ذرائع ابلاغ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمد نبی المروی کو افغان صوبے خوست کا گورنر تعینات کرنے کا بھی امکان ہے ذرائع کے مطابق نئی حکومت کی جانب سے فوجی کمیشن کے سابق سربراہ عبدالقیوم ذاکر کو افغانستان کا وزیر دفاع بنانے کا امکان ہے،تاہم نئی حکومت طالبان کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں