مودی سرکارکو جلد ہی پتہ چل جائیگا، افغانستان کی نئی حکومت کو کرارہ جواب

کابل(پی این آئی)افغانستان کی نئی حکومت کے رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جلدہماری حکومت چلانے کی قابلیت کا علم ہوجائے گا۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ افغانستان پرقابض ہونےوالے حکومت نہیں چلاسکتے کابل میں ریڈیو پاکستان کو مختصر انٹرویو میں شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ ہم باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔ایک سوال پر شہاب الدین دلاور نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔انہوں نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔شہاب الدین دلاور نے کہا کہ ہم تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں