پنجاب حکومت نے عزاداروں کی سکیورٹی کےلیے بہترین اقدامات کئے ہیں،عثمان بزدار

لاہور (آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں یوم عاشور پر امن وامان کی فضا یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے چار درجاتی حصار بنانے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے عزاداروں کی سہولت اور سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں، اتحاد، اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضا ہے، یوم عاشور پر واضع کردہ سکیورٹی پلان پر 100فیصد عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان واضع کردہ پلان پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھے گی، مجالس اور جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک پولیس فورس اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہیں گی۔ عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں برس گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں