لندن (پی این آئی) افغانستان میں پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے بعد برطانیہ نے 20 ہزار غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی ہوم آفس کے مطابق پہلے سال 5 ہزار افغان مہاجرین آباد ہونے کے اہل ہونگے، جن میں خواتین اور لڑکیوں کو ترجیح دی جائے گی۔یورپی میڈیا میں چھپنے والی رپورٹوں کے مطابق افغانستان کی صورت حال پر غور کیلئے آج برطانوی پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔۔۔۔۔
عالمی رہنماؤں کے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون، قطار لگ گئی
اسلام آباد (پی این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی طرف سے کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی اور دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں کی نظریں پاکستان کی جانب لگ گئیں۔ اس صورتحال میں وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے فون پر فون آنے لگے۔ وزیر اعظم عمران خان کو پہلے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے فون کیا۔ گفتگو کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ یک طرفہ نہیں ہونا چاہیے، یہ فیصلہ افغانستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے بورس جانسن سے پاکستان کا نام برطانوی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل نے بھی عمران خان کو ٹیلیفون کیا، وزیراعظم نے خطے میں امن کے لیے مستحکم افغانستان کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم سے ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی بات چیت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان صورت حال پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں