تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )اتوار کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کی بھی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی/وسطی، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: بالائی و وسطی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں