اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟سترہ اگست تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جار ی رہنے کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ ٔپوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ،بونیر،دیر،سوات، مردان، پشاور اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرات ، منڈی بہاؤالدین اورگوجرانوالہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اگست تک کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان،ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر،لیہ، گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ)میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان۔15 اگست کی شام سے 17 اگست کے دوران : ، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب، زیارت، کوئٹہ،مستونگ، خضداراور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم دیر 52،مالم جبہ 13،گڑھی دوپٹہ 07 اور سیالکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44 دالبند ین43،دادو 42 ، بہاولنگر، بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں