طالبان نے ایک ہفتے میں دسویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا

کابل (پی این آئی) افغان طالبان نے افغانستان کے شہر غزنی پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ طالبان کا ایک ہفتے سے کم وقت میں دسویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ ہے۔ افغانستان میں سینیئر قانون ساز نے تصدیق کی ہے کہ طالبان نے کابل سے صرف 150 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر غزنی پر قبضہ کر لیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق طالبان نے شہر کے کئی اہم علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جن میں گورنر آفس، پولیس ہیڈ کوارٹرز اور جیل شامل ہیں۔۔۔۔

ڈیم فنڈ کے 12 ارب میں سے 7 لاکھ بچے ہیں، باقی کہاں گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے دیامر بھاشا و مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 جولائی 2018 کو فنڈ قائم کیا گیا تھا اور لوگوں اس فنڈ میں عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر مونس الٰہی کے مطابق سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے حاصل معلومات کے مطابق فنڈ میں کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رقم جمع ہوئی ہے۔ سوالوں کے وقفے میں قومی اسمبلی کو بتایاگیا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع کی گئی رقم سے سرمایہ کاری کردی گئی ہے،ٹریژری بلز پر کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ وزیر آبی وسائل کے مطابق اس وقت دیامر بھاشا مہمند ڈیم کے فنڈ کے اکاؤنٹ میں کل 7 لاکھ 99 ہزار 358 روپے کی رقم موجود ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں