افغانستان کے مختلف صوبوں میںلڑائی شدت اختیار کر گئی طالبان نے داڑھی تراشنے سمیت کس کام سے روک دیا

اسلام آباد (پی این آئی)افغانستان کے مختلف صوبوں میںلڑائی شدت اختیار کر گئی، طالبان نے داڑھی تراشنے سمیت کس کام سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا اطلاعات کے مطابق حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اگر مدد نہ ملی تو ہلمند شہر حکومت کے کنٹرول سے نکل جائے گا جبکہ جھڑپوں نے ہرات کے مغربی علاقوں میں شدت اختیار کر لی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق غزنی میں طالبان نے داڑھی تراشنے اور اسمارٹ فون کے استعمال سے منع کر دیا ہے۔

چوہدری فواد حسین سے حافظ طاہر محمود اشرفی کی اہم ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ملک بھر میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، فرقہ وارانہ منافرت، مسلح فرقہ وارانہ تصادم اور طاقت کے زور پر اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت ملک میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، اس ضمن میں پاکستان علما کونسل اور متحدہ علما بورڈ کا ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے کردار لائق تحسین ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں، یہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ نفاذ شریعت کے نام پر طاقت کا استعمال، ریاست کے خلاف مسلح محاذ آرائی، تخریب کاری و فساد اور دہشت گردی کی تمام صورتیں شریعت کی رو سے حرام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علما و مشائخ اور مفتیان پاکستان انتہا پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مسترد کرتے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ ملاقات کے دوران ملک میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات اور پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں