اتوار کے روز موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتربالائی /وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب ، اسلام آباد،وسطی بلوچستان ، کشمیر،بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: حافظ آباد 63 ، اسلام آباد (گولڑہ 55 ، زیروپوائنٹ 52 ، سید پور 35 ، بوکرا 19 ، ائیر پورٹ 18) ، راولپنڈی (چکلالہ 42 ، شمس آباد 32) ، جہلم 42 ، منڈی بہاوالدین 23 ، چکوال 11 ، مری 05 ، لاہور (ائیر پورٹ) 04 ، سیالکوٹ (ائیر پورٹ) 01 ، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 26 ، پاراچنار 06 ، دیر (بالائی 02) ، کاکول ، سیدو شریف 01 ، بلوچستان: لسبیلہ 15 ، پنجگور 10 ، کشمیر: راولاکوٹ 13 اور مظفر آباد (سٹی 08 اور ائیر پورٹ 05میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی47 ، دالبندین ، ڈی آئی خان45اورسبی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں