شدید زلزلے کے جھٹکے، 5افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

دوشنبے(پی این آئی) تاجکستان میں زلزلے کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاجکستان میں زلزلہ آیا جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز زمین میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ تاجکستان کے رشت ضلع سے 27کلومیٹر مشرق میں آیا۔ زلزلے کے باعث بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا، دوشنبہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے۔زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاجکستان میں زلزلے کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاجکستان میں زلزلہ آیا جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز زمین میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں