تشویش بڑھنے لگی، پاکستان میں کورونا پھیلاؤ کا گراف مسلسل اوپر کی جانب

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا پھیلاؤ کی لہر کے حوالے سے تشویش بڑھنے لگی ہے، کیونکہ کورونا کا گراف مسلسل اوپر کی جانب جا رہا ہے ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، ملک میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 683 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 24 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 84 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 3 فیصد ہو گئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 493 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 633 ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں