تعلیم کا جنون، نویں جماعت کا طالب علم ٹوٹی ٹانگ کے ساتھ ا یمبولینس میں پرچہ دینے پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) صوبہ سندھ کے تعلیمی بورڈز میں جاری نویں اور دسویں کے امتحانوں میں دلچسپ واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ جہاں ایک طرف ہر روز پرچے آؤٹ ہو رہے ہیں وہاں دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر میں قائم امتحانی مرکز پر زخمی طالبعلم ایمبولینس کرکے پرچہ دینے پہنچ گیا۔نویں جماعت سائنس گروپ کے عشارب شاہ کو فریکچر کے باوجود ایمولینس میں امتحان دینے کیلئے امتحانی مرکز لایا گیا۔طالبعلم کی والدہ کاکہنا تھا کہ بیٹا تکلیف میں ہے لیکن لانا پڑا کیونکہ پورے سال کا مسئلہ ہے۔والدہ نے مزید بتایا کہ بیٹے کے 15 روز قبل ٹانگ میں فریکچر ہوا، ابھی دوا چل رہی ہے۔۔۔۔۔

معمر خاتون کی کرونا ویکسین لگوانے پر بینائی لوٹ آئی

نئی دہلی(پی این آئی )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا ویکسین لگوانے پر معمر خاتون کی بینائی لوٹ آئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین کی حوالے سے جہاں بہت سی منفی باتیں زیرگردش ہیں وہیں مہاراشٹر کے واشم ضلع کی معمر خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ان کی بینائی واپس لوٹ آئی ہے۔بھارتی معمر خاتون متھورا بانی بیڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ان کی بینائی واپس آ گئی ہے۔ ان کی بینائی 9 سال قبل موتیا کی وجہ سے چلی گئی تھی اور انہیں دونوں آنکھوں سے نظر نہیں آتا تھا۔خاتون کا کہنا تھا کہ اپنے رشتے داروں کے ساتھ رہتی ہیں اور انہوں نے “کووی شیلڈ ویکسین” کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، ویکسین لگوانے کے اگلے ہی روز ان کی 30 سے 40 فیصد بینائی واپس لوٹ آ گئی۔ 

close