عثمان بزدار کو غصہ آ گیا، ڈیرہ غازی خان میں 6 افسر فارغ کر دیئے

ڈیرہ غازی خان (پی این آئی) عثمان بزدار کو غصہ آ گیا اورا نہوں نے عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سرکاری افسران کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 6 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثما ن بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سرکاری افسران کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 6 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ عثما ن بزدار کے حکم سے جن افسروں کو ہٹایا گیا ہے ان میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ احمد طارق اور ایکسیئن ہائی وے گلفام اقبال شامل ہیں۔ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر اطہر فاروق، جیل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ڈی جی خان یاسر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو مظفر گڑھ عمران شمس اور تحصیل دار ڈی جی خان آفتاب اقبال کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کیئے ایکشن ہو گا، شہروں کے وزٹ اور عوام کے فیڈ بیک سے زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے۔ سردار عثما ن بزدار نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، اب افسروں کو افسر شاہی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنا ہو گی۔۔۔۔۔

close