آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کی آمد آمد ہے اور ابتدائی بارشوں کے سلسلے شروع ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج تیز بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےحکام مطابق سکھر، لاڑکانہ، خیرپور،کشمور،گھوٹکی، شہید بینظیرآباد، دادو، جیکب آباد ،پڈعیدن اور روہڑی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد، عمرکوٹ، میرپورخاص، تھرپارکر، خیرپور اور سانگھڑ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں