یکم ذی الحج کب ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے اعلان کر دیا

جدہ (پی این آئی) رواں سال کے لیے کورونا کے باعث حج کی پالیسی کا مسلم دنیا میں شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے ایسے میں سعودی ماہر فلکیات نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تحقیق کے مطابق یکم ذی الحج 11 جولائی کو ہوگی، سعودی عرب میں عید الاضحٰی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے۔ ان ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ حج کا اہم رکن یوم عرفات 19 جولائی کو ہوگا۔سعودی ماہرفلکیات کا کہنا تھا کہ اس حساب سے سعودی عرب میں عید الاضحٰی 20 جولائی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔۔

مدارس میں پڑھنے والے بچوں کے لیے کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور

لاہور (پی این آئی) پنجاب زکوٰۃ وعشرکونسل نے دینی مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو بھی اہمیت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں فنڈز فراہم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے اسی پالیسی کے تحت مدارس میں پڑھنے والے بچوں کے لیے 7 کروڑ 77 لاکھ روپے فنڈزکی منظوری دے دی ہے۔لاہور میں پنجاب زکوٰۃ وعشرکونسل کا اجلاس صوبائی وزیر شوکت لالیکا اور وزیربیت المال یاور عباس بخاری کی زیر صدارت ہوا جس میں تعلیمی وظائف کے لیے 7 کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔دونوں صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ میڈ یکل سوشل آ فیسرزکو زکوٰۃ کمیٹیوں سےتعاون کی ہدایت کی گئی ہے، مستحق افراد میں زکوٰۃ فنڈکی تقسیم مزید شفاف بنائی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں