غزہ(آئی این پی)اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کی کوریج کے بعد دنیا کی سب سے مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاونٹس بلاک کر دیے۔مغربی مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ سے تعلق رکھنے والے الجزیرہ اور اے ایف پی ایجنسی کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے اکاونٹس کو معاشرتی معیار کی خلاف ورزی پر بلاک کر دیا گیا ہے۔فلسطینی صحافی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ تقریبا 100فلسطینی صحافیوں کے واٹس ایپ اکاونٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔غزہ کی پٹی پر تعینات الجزیرہ کے بیوروچیف کا کہنا تھا کہ ان کا واٹس ایپ اکانٹ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد 3 روز کے لیے بلاک کردیا گیا تھا تاہم اتوار کے روز سلیکون ویلی میں مقیم واٹس ایپ کے ہیڈکوارٹرز میں شکایت درج کیے جانے کے بعد ان کا اکانٹ بحال کردیا گیا ۔ان کے مطابق بحال کیے جانے کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن سے ان کے تمام پیغامات اور ڈیٹا(بشمول نمبرز)کو بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔دوسری جانب اے ایف کی رپورٹ کے مطابق 11روز سے جاری اسرائیل اور غزہ کے لڑائی جھگڑے کے بعد ان کے 2 صحافیوں کے اکانٹس کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے بلاک کیا جاچکا ہے ۔ادھر عرب میڈیا کے سینٹر آف ڈویلپمنٹ آف سوشل میڈیا کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اکاونٹ کو بلاک کرنا کوئی انوکھا واقعہ نہیں تھا، رواں ماہ (6سے 19مئی کے دوران)فلسطینوں کے ڈیجیٹل حقوق کی500 سے زائد بار خلاف ورزیوں کے واقعات سامنے آئے ہیں جس کے باعث فلسطینیوں کے اکاونٹس کو بلاک کرنا، انٹرنیٹ پر موجود مواد اور ہیش ٹیگز کو حذف کرنا یا چھپانا، پرانے مواد کو ڈیلیٹ کرنا اور انٹرنیٹ ایکٹیویٹی کم یا معطل کرنا شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں