دہشتگردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پر منتقل ہوچکے، القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے، اب امریکا کے خلاف حملوں کا امکان نہیں، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا انٹرویو

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پر منتقل ہوچکے ہیں، القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے، اب امریکا کے خلاف حملوں کا امکان نہیں، انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق سوال پر انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے، امریکا کے خلاف القاعدہ کے افغانستان سے حملوں کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈے میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی ، کورونا جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکا وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں