خوشخبری، روزے ٹھنڈے ٹھار، کتنے دن بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز ے ٹھنڈے ٹھارہونے کی پیشنگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران دوران ملک کےبالائی اوروسطی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوگی۔پیشنگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہوگا جب کہ گندم کی فصل کے حوالے سے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق

جن علاقوں میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے ان میں لاہور، جہلم ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ بھی شامل ہیں جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق بالائی پنجاب کے علاوہ ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ ،کوئٹہ، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں