گرج چمک کیساتھ بارشیں، اتوار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اتوار کے روز: کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے

ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اتوارکےروز: گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اتوار کےروز:صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم دیر، چترال ، سوات ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کر م میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اتوار کے روز:صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان۔اتوار کے روز:صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ خطہ ٔ پوٹھوہار اور گرد ونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام / رات کے اوقات میں سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غاری خان میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران مری اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔اتوارکے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سبی، کوہلو،لسبیلہ، پسنی اور تربت میں موسم شدیدگرم رہنے کی توقع۔ تاہم کوئٹہ ، زیارت ، پشین ،ژوب اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔اتوار کےروز: اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:کراچی ،دادو،مٹھی44، چھور،شہید بینظیر آباد،ٹھٹھہ، لسبیلہ اور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں