اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں ہفتے کے دوران گرمی کی پہلی لہر کی پیشگوئی کردی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا جبکہ میدانی علاقے زیادہ تر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ سے سندھ، جنوبی
پنجاب، مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ملک کے نیم پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اس دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے تین سے چار ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ کراچی والے خبردار ، ہوشیار، آئندہ دو روز شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 40 تک جاسکتا ہے کراچی(آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے (آج)منگل اور(کل)بدھ کے روز شہر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہواں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہوگا، اور اس کے باعث(آج) منگل اور(کل)بدھ کے روز شہر میں گرمی کا پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دو روز میں صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں، اور شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، تاہم سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے اورہوا میں نمی کا تناسب معتدل ہونے کے سبب ہیٹ ویو کے خدشات نہیں ہیں۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے (آج)منگل اور(کل)بدھ کے روز شہر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں