وزیراعظم ہائوس کی بتیاں بجھا دی گئیں، وجہ کیا بنی؟ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ارتھ آور کے موقع وزیراعظم ہاوس کی روشنیاں بجھا دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی کہ وہ صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کے لیے حکومت کا

ساتھ دیں ، انہوں نے کہاکہ آرتھ آور کے آغاز پر وزیراعظم ہاوس کی روشنیاں بجھا دی گئی ہیں۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آلودگی سے پاک اور صاف ستھرا ماحول پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ تاہم ارتھ آور کے دوران سیکیورٹی نکتہ نظر سے ملک کے مختلف مقامات پر اہم لائٹس جلتی رہیں گی۔پاکستان میں ارتھ آور شروع ہونے پر وزیر اعظم ہاوس سمیت ملک کے مختلف مقامات پر اضافی لائٹس بند کر دی گئیں۔آج دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی ایک گھنٹے کے لیے اضافی روشنیاں بند کر دی گئی ہیں۔ارتھ آور کی مناسبت سے لائٹس ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک بند رہیں گی، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرائم منسٹر ہاوس کی لائٹس بھی ایک گھنٹے کے لیے بجھا دی گئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ماحولیاتی بہتری موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے، انھوں نے قوم سے اپیل کی کہ صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔واضح رہے کہ زمین کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے اور اس پر توانائی کے بے تحاشا بوجھ کو کم کرنے کے لیے ا?ج دنیا بھر میں ارتھ ا?ور منایا جا رہا ہے، ارتھ ا?ور پہلی بار 2007 میں سڈنی کے اوپیرا ہاو¿س کی روشنیوں کو بجھا کر منایا گیا تھا، جس میں ایک کروڑ سے زائد شہریوں نے شرکت کر کے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے متحد ہونے کا پیغام دیا تھا۔ارتھ آور کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج) کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں