تحریک انصاف کا چھکا، پیپلزپارٹی کے گڑھ سے بڑی سیاسی وکٹیں اڑا لیں، بڑی کامیابی مل گئی

کراچی (پی این آئی)حکمراں جماعت نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹیں اڑا لیں، پی پی عہدیداران نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور جیالوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔پیپلز پارٹی کے عہدیداران نے کہا کہ وہ حکمراں

جماعت پی ٹی آئی کی کارکردگی سے خوش ہیں اور اس کے منشور کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی سندھ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔بعد ازاں لاڑکانہ کی4 یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی عہدیداران نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ ’پاکستان پیپلزپارٹی کو صوبے میں ٹائف ٹائم دینا اور بلدیاتی اتنخابات میں تحریک انصاف کو کامیابی دلوائیں گے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’طاہر شاہ کو تحریک انصاف کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا ہے، اسلم ابڑو نےسینیٹ الیکشن میں پارٹی سےغداری کی اور دھوکا دیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’سندھ بھر میں عمران خان کا پیغام پہنچایا جائے گا، وزیراعظم کی توجہ بلدیاتی انتخابات پر ہے، ہم عوام کی طاقت سے سندھ میں تبدیلی لے کرآئیں گے‘۔واضح رہے رواں ماہ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماوں حاجی شیر فرزند اور شمشیر خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میںشمولیت کا اعلان کیا تھا۔حاجی شیر فرزند اور شمیرخان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھاکہ’ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے، پی ٹی آئی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی‘۔

close