پوری امت مسلمہ کیلئے اہم خبر، مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دیدیا گیا

مدینہ منورہ(پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ہے۔الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے صحت مند شہر

کے لیے جتنے عالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کرلیے ہیں۔ مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافہ کیوں؟ سعودی عرب میں اچانک کورونا کیسزمیں ہونے والے اضافے کے بارے میں وزارت صحت کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ عسیری کا کہنا تھا کہ کیسز میں اضافے کا اہم سبب موسم سرما کی چھٹیوں میں لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنا شامل ہے۔ڈاکٹر عسیری نے مزید کہا وزارت صحت کی جانب سے مقرر کردہ کوروناایس اوپیز کا مقصد لوگوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھنا ہے جس کے لیے لازمی ہے کہ مقررہ ضوابط پرمکمل طور پر عمل کیاجائے۔کورونا سے بچاو کے لیے سب سے اہم نکتہ سماجی فاصلہ برقراررکھنا ہے کیونکہ کورونا وائرس تیزی سے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے اگر سماجی فاصلے کے اصول پرمکمل طور پر عمل کیاجائے تو اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔ڈاکٹر عسیری نے مصدقہ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے حوالے سے مزید کہا کہ عام طورپر موسم سرما میں نظام تنفس پر حملہ آور ہونے والے جرثوموں کی قوت میں بھی اضافہ ہوجاتاہے جس سے اس وائرس کے پھیلاو میں مدد ملتی ہے۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاو کےلیے لازمی ہے کہ مقررکردہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے خانگی تقریبات کو محدود کریں تاکہ اس وائرس بچا جاسکے۔سماجی فاصلے کے اصول کو برقراررکھیں اور گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی

کیاجائے ، ہاتھوں کی صفائی کا ہر وقت خیال رکھیں۔واضح رہے چند روز سے سعودی عرب کے مختلف ریجننز میں کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران مصدقہ کیسز کی تعداد 100 سے بھی کم ہوگئی تھی۔گزشتہ روز 20 جنوری کومملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے 238 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close