کویت سٹی(شِنہوا)کویت کے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے اپنی حکومت کا استعفی ملک کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو پیش کر دیا ہے۔کویت نیوز ایجنسی(کونا) نے بدھ کے روز بتایا کہ وزیر اعظم نے منگل کے روز نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حماد جابر العلی الصباح اور وزرا سے
ملاقات کی۔ شیخ حماد جابر العلی نے قومی اسمبلی اور حکومت کے مابین تعلقات کے بارے میں موجودہ پیشرفت کی روشنی اور قومی مفاد کی خاطر کابینہ کے تمام ممبران کا استعفی وزیراعظم کو پیش کیا۔کویت کو بار بار کابینہ میں ردوبدل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔چینی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی اختیار کر لی مویشیوں،مرغیوں کی افزائش کے بارے میں کام کرنے پر زوربیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ہو چھن ہوانے مویشیوں اور مرغیوں کی افزائش بارے کام کرنے اور اس شعبہ میں ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کیلئے کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے مویشیوں اور مرغیوں کی افزائش کی حفاظت اور استعمال کرنے کے حوالے سے ایک تحقیقاتی دورہ کیا اور ماہرین کے ساتھ ایکمباحثہ میں شرکت کی۔انہوں نے شعبہ میں تحقیق اور مویشیوں اور مرغیوں کیلئے قومی جرثومہ وسائل کی تعمیر میں پیش رفت بارے جاننے کیلئے چینی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز کے زیرانتظام تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ہو نے مویشیوں اور مرغیوں کے جینیاتی وسائل پر تحقیق اور انہیں جمع کرنے بارے کوششوں اور جرثومہ وسائل کے ساتھ حفاظتی فارمز کی تعمیر تیز کرنے کی نشاندہی کی۔دریں اثنا ہو نے کہا کہ مویشیوں اور مرغیوں کی افزائش میں سائنسی جدت کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے اور صنعتی جدت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور
ایسی ٹیکنالوجی کی جدت کے اطلاق کیلئے بڑے کاروباری اداروں کو بھرپور کردار ادا کرناچاہئے۔۔۔۔ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد ٹرمپ یوٹیوب سے بھی آئوٹ، وڈیوز ہٹا دی گئیںنیویارک(این این آئی)سماجی رابطوں کے مشہور پلیٹ فارم فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کے بعد یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معلطل کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل ممکنہ تشدد کے خطرے کے پیش نظر معطل کیا اور وڈیوز ہٹا دیں۔یوٹیوب انتظامیہ کےمطابق ٹرمپ چینل پر نیا اپلوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا جسے ہٹا دیا گیا ہے۔یوٹیوب کے مطابق ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا، ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپلوڈ نہیں ہوسکے گا۔خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکانٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئیٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکانٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں