سعودی عرب جانے والوں کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت نے تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کافیصلہ کر لیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کا تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت رواں سال 31

مارچ سے کرونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سعودی عرب میں 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جبکہ اسی روز سے مملکت کی تمام زمینی اور سمندری سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کو تقریباً ایک سال کا عرصہ ہو چکا۔ کچھ ماہ قبل سعودی حکومت نے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کی اجازت دی تھی، جبکہ زمینی سرحدوں کو بھی جزوی طور پر کھول گیا تھا، تاہم ڈھائی بعد سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔لوگوں آزادانہ طور پر سعودی عرب کا اور سعودی عرب سے دیگر ممالک کا سفر کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی محکمہ صحت کے مطابق مملکت میں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد 108 کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں مہلک وبا کے باعث 6 مریض جاں بحق ہوگئے۔ یہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران ایک دن میں ہونے والی سب سے کم یومیہ کرونا اموات ہیں۔ یوں مملکت میں اب تک 6 ہزار 278 افراد مہلک وبا کے باعث جاں بحق ہو چکے۔ جبکہ 97 فیصد یعنی 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے۔ مملکت میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد عائد کرونا پابندیاں آہستہ آہستہ نرم کی جا رہی ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں