اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس ناقابل سماعت قرار ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خسروبختیاراور ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں سے متعلق کیس کو ناقابل سماعت قراردیدیا۔نجی ٹی وی
کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن اسمبلی خسروبختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں سے متعلق کیس کی ،الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاربھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوگیا،الیکشن کمیشن نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کو ناقابل سماعت قرار دیدی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں