آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا گیا، بھارتی کسانوں کے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی حکومت کے نمائندوں اور احتجاجی کسانوں کے مابین مذاکرات ناکام رہنے کے بعد یہ کسان اپنے مظاہرے اور شاہراہوں کی بندش جاری رکھیں گے۔ یہ مذاکرات کل پیر کی شام ناکام ہو گئے تھے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ملک میں زرعی اصلاحات سے متعلق وہ نیا قانون واپس لے، جو

کسانوں کے مطابق ان کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہو گا۔ نئی دہلی میں مودی حکومت اب تک اس متنازعہ قانون کی ممکنہ منسوخی سے انکاری ہے۔ ہزارہا بھارتی کسان گزشتہ چالیس دنوں سے اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے نئی دہلی کو جانے والی کئی اہم ہائی ویز بند کر رکھی ہیں۔ فریقین کے مابین بات چیت کا اگلا دور جمعے کے روز ہو گا۔۔۔۔۔ خبردار، ہوشیار، امریکی فرم ماڈرنا کی تیار کردہ ویکسین سے بعض افراد پر سائیڈ ایفیکٹ سامنے آ گئے واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی دوا ساز فرم ماڈرنا کی تیار کردہ کووِڈ-19 کی ویکسین سے بعض افراد میں ضمنی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور ان کے چہروں پر داغ،دھبے پڑ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی خوراک اور ادویہ کی وفاقی انتظامیہ نے ماڈرنا کی ویکسین سے متعلق یہ انتباہ جاری کیا ۔امریکا کے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عامرکرم نے سان ڈیاگو میں این بی سی 7 چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کے ٹرائل کے شرکا میں سے بعض کے چہروں پر دھبے ضمنی اثرات کے طور پر ظاہر ہوئے ۔انھوں نے بتایا کہ ماڈرنا کی ویکسین کی 30 ہزار افراد پر آزمائشی جانچ کی گئی ہے۔ان میں سے تین افراد میں ضمنی منفی اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک شخص نے ویکسین لگوانے سے دو ہفتے قبل پلاسٹرزچڑھائی تھی اور ایک نے چھے ماہ قبل چہرے پر

پلاسٹرز چڑھائی تھی۔ڈاکٹرکرم نے وضاحت کی کہ جب ایک شخص کو ویکسین لگائی جاتی ہے تو اس کا مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔مدافعتی نظام جسم کے ان حصوں کو متاثر کرسکتا ہے جنھیں پلاسٹر سے پر کیا گیا ہے اور وہاں سے سخت ارتعاشی ردعمل ظاہرہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ ضمنی اثرات کی وجہ سے لوگوں کو ویکسین لگوانے سے پرہیز نہیں کرنا چاہیے۔جن افراد میں ضمنی اثرات ظاہر ہوئے ہیں،ان کا علاج کردیا گیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ متاثرین میں صرف داغ دھبے ظاہر ہوئے تھے۔تاہم انھوں نے تجویز کیا ہے کہ اگر کسی فرد میں شدید ردعمل ظاہر ہو تواس کو فورا معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔۔۔۔

close