پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید سیکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ کہ وہ پاکستان ڈیمو کریٹ جلسے کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے۔ کہ لیڈر پیغام دیتا ہے گلی گلی دعوت نامے نہیں دیتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے جلسے کے بعداپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ان کے جلسوںسے وزیراعظم کہیں نہیں جارہے۔ بلکہ یہ اپنی سیاست کو خود ختم کرتے جارہے ہیں ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا حکم جاری کر دیا
پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا حکم جاری کر دیا

کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو بھی تیار نہ ہو گا۔اتوار کے روز پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے لکھا ۔ کہ آج کا دن عوام کے محافظوں اورعوام دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے۔حکومت دن رات شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لیے مصروف عمل ہے۔ لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ٹولہ جلسے کی آڑ میں عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں