اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون ہے تو آپ خطرے میں ہیں، لاکھوں اسمارٹ ڈیوائسز کو ہیکنگ کا خطرہ کیوں لاحق ہے؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

واشنگٹن(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں لاکھوں اسمارٹ ڈیوائسز کو ہیکنگ کا خطرہ لاحق ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سائبر سکیورٹی ایجنسی نے کہاکہ لاکھوں اسمارٹ ڈیوائسز میں زیر استعمال سافٹ ویئر ان ڈیوائسز کو دوسری ڈیوائسز کے ساتھ

رابطے میں رکھتا ہے اور ہیکرز اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایسے مسائل عموما اوپن سورس سافٹ ویئر کی وجہ سے سامنے آتے ہیں اور حکام کا کہنا تھا کہ ان کا انسداد ایک بہت مشکل عمل ہے۔ تقریبا ڈیڑھ سو مینوفیکچررز کی مصنوعات اس صورتحال سے متاثر ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ ہیکرز اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف لوگوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اہم سروسز کی فراہمی میں بھی خلل پیدا کر سکتے ہیں۔۔۔۔

پاکستان میں جی 5 ٹیکنالوجی لانچ کرنے کی تیاری کر لی گئی ، جلد نیلامی ہو گی

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام امین الحق نے کہا ہے کہ بہت جلد 5 جی ٹیکنالوجی کی نیلامی کریں گے، ملک میں فائبر آپٹک کو مزید بڑھا رہے ہیں،میری وزارت ایسی تمام پابندیوں کی مخالف ہے جس سے ملکی ترقی کا سفر رکتا ہو۔ تفصیلات کے مطابق امین الحق نے آواری ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ٹی انڈسٹری کو بہت اسپورٹ کررہی ہے، میری وزارت ایسی تمام پابندیوں کی مخالفت کرتی ہے جس سے ملکی ترقی کا سفر رکتا ہو، ہماری وزارت نوجوان آئی ٹی ماہرین کی مدد سے پاکستان کی معاشی ترقی پر زور دے رہی ہے، ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے جس کی تکمیل کررہے ہیں پاکستان کے پسماندہ دیہی علاقوں کے لئے بجٹ میں اربوں روپے رکھے گئے ہیں، تمام پسماندہ اوردیہی علاقوں تک جلد فور جی ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے، ہماری حکومت نے پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ہر سال 25ہزار آئی ٹی گریجویٹ ڈگریاں مکمل کرتے ہیں، ان سب کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے متحرک کرنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں