متحدہ عرب امارات کی کمپنی اسرائیل سے شراب، شہد، زیتون کا تیل اور دیگر اشیا درآمد کرے گی، معاہدے پر دستخط ہو گئے

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے شمالی مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی غیرقانونی یہودی بستیوں کے سربراہ یوسی داگن دبئی پہنچ گئے جہاں انہوںنے اماراتی کمپنی کیساتھ یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی فروخت کامعاہدہ کیا ہے۔ یوسی داگن کے ہمراہ مغربی کنارے کی بستیوں میں

واقع فیکٹریوں کے سربراہان بھی امارات کے دورے پر پہنچے ہیں۔اسرائیلی ٹی وی کے مطابق داگان فیکٹری کے سربراہان کے ساتھ پہلی بار یو اے ای کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے اماراتی کمپنیوں کے منیجرز سے ملاقات کے صرف ایک ماہ بعد یہ دورہ کیا ۔چینل کے مطابق اسرائیلی کمپنیوں اور ایک اماراتی کمپنی کے مابین سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ۔ان معاہدوں میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ اماراتی کمپنی مغربی کنارے کے متنازع کارخانوں سے شراب ، شہد ، زیتون کا تیل اور دیگر اشیا درآمد کرے گی۔متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعاون کے معاہدوں میں تیزی لائی ہے۔ دوسری طرف بحرین اور سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔

دبئی ائر پورٹ حکام نے اسرائیلی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، کھلبلی مچ گئی، وجہ کیا بنی؟

دبئی(این این آئی)اماراتی پرواز سے تل ابیب سے دبئی پہنچنے والے اسرائیلی مسافر کو اماراتی حکام نے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن حکام نے مسافروں سے دوبارہ آن لائن ویزہ انٹری کرنے کو کہا۔دبئی میں اماراتی حکام نے اسرائیلی مسافروں کو ایئرپورٹ پر دو گھنٹے تک

روکے رکھا، اسرائیلی مسافر فلائی دبئی کی پرواز سے تل ابیب سے دبئی پہنچے تھے۔طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث 160 اسرائیلی مسافروں کو دبئی ایئرپورٹ پر رکنا پڑا۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث اسرائیل جانے والی دو دیگر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اماراتی وزارت خارجہ سے ابطہ کیا ہے اور مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں