آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:گوپس ،کالام ،لہہ ،سکردو، پاراچنار منفی 05، استور منفی03، گلگت منفی02 اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں