عوام میں عدلیہ مخالفت باتیں کرنے سے گریز کیا جائے، یہ توہین عدالت ہے، چیف جسٹس کا عدلیہ مخالف بیانات پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس کا عوام میں عدلیہ مخالف بیانات پر برہمی کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی جانب سے عوام میں عدلیہ مخالف بیانات دیے جانے پر سخت ردعمل دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ عوام میں عدلیہ کے حوالے سے متنازعہ باتیں کی جاتی ہیں۔کہا

جاتا ہے کہ صرف 2، 3 ججز ہی ہمت والے ہیں اور باقی ججز ہمت ہی نہیں رکھتے۔ایسا کہنا بالکل غلط ہے اور یہ توہین عدالت ہے۔ جسٹس گلزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ سپریم کورٹ کا ہی ہوتا ہے۔ عوام میں عدلیہ مخالفت باتیں کرنے سے گریز کیا جائے۔ عدلیہ پر عوام بھروسہ کرتی ہے۔ اس قسم کی باتیں کرنے سے عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔ عدلیہ واحد ادارہ ہے جو اپنے فیصلوں سے پہچانی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں