پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی، جاپان میں احتجاج

جاپان (پی این آئی)پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی، جاپان میں احتجاج، پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف جاپان کی معروف کاروباری و سماجی تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔جاپان کی معروف کاروباری و سماجی تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے

ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دو دہائیوں سے جاری دہشت گردی، خراب معاشی حالات اور کرپشن کے باعث پہلے ہی نہ تو کھیلنے کے لیے میدان بچے ہیں اور نہ ہی نوجوانوں کے لیے ایسی سرگرمیاں موجود ہیں جس سے نوجوان اپنے وقت کا بہترین استعمال کرسکیں۔ٹک ٹاک جیسی ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف نوجوان بلکہ بڑے بچے اور بوڑھے بھی صحت مند تفریح سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close