شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی جا سکتے ہیں، عدالت آتے وقت صحت خراب ہو جاتی ہے، پہلی ملاقات اپنے کرپشن پارٹنر زرداری سے ہے، پی ٹی آئی ترجمان نے پھلجھڑی چھوڑ دی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی تک جا سکتے ہیں تاہم نیب عدالت آتے ہوتے صحت خراب ہوجاتی ہے، ان کی پہلی ملاقات ہی اپنے کرپشن پارٹنر زرداری سے ہے، کراچی کی حالت سندھ حکومت کی نا اہلی بتا رہی ہے۔معاون خصوصی شہباز

گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شہباز شریف آصف زرداری کی کرپشن کو سندھ اور کراچی کی بربادی کی وجہ قرار دیا کرتے تھے، موقع اچھا ہے زدراری صاحب کا پیٹ پھاڑ کر قوم کا لوٹا پیسہ واپس لینے کا وعدہ بھی پورا کر لیں، جن کی لوٹ مار نے کراچی کا یہ حال کیا ان سے ملاقات کر کے کراچی والوں کے زخموں پر نمک پاشی کریں گے۔شہباز گل نے کہاکہ امید ہے شہباز شریف بارش کے پانی میں فوٹو سیشن کروانے کیلئے بوٹ، سوٹ ساتھ لائے ہوں گے، ہر سال کی طرح پانی میں کھڑے ہو کر فوٹو شوٹ کرنے کا موقع انہیں لاہور میں نہیں مل پایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close