میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا، فاروق ستار سے بھی صبر نہ ہو سکا، حکومت ساڑھے 4 ارب کے ایم سی کو سالانہ دیتی ہے،ساڑھے 4 ارب سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں ملتے ہیں

کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم تنظیم بچا وکمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا۔ منگل کو ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ میئر کراچی کا رخصتی کے وقت پھٹ پڑنا مگرمچھ کے آنسو ہیں۔ فارق ستار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے

مک مکا کیا، میں نے 3 ماہ تک میئر کراچی سے حساب مانگا پر نہ دیا گیا۔ ایم کیو ایم تنظیم بچا وکمیٹی کے سربراہ نے کہا سندھ حکومت ساڑھے 4 ارب کے ایم سی کو سالانہ دیتی ہے،ساڑھے 4 ارب سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں ملتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ 162ارب روپے وفاقی حکومت نے دیے اس میں سے بھی کے ایم سی کو ملے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں