طوفانی بارشیں، کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی، مزید کیا پیشنگوئی کر دی گئی؟

ممبئی(پی این آئی) بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 107 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کچھ علاقوں میں 300 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، ممبئی میں طوفانی بارشوں سے متعلق حکام نے ریڈ الرٹ

جاری کررکھا ہے۔ممبئی میں محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارش سے ہونیوالے حادثات میں 4 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔ریاست کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، ریاست کے وزیراعلی نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی ۔ممبئی میں بارش اور طوفانی ہواوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی،جبکہ ممبئی اسٹاک ایکس چینج کا سائن بورڈگرگیا تاہم اسے زمین پر گرنے سے بچانے کیلئے فائر بریگیڈکی مد دلی گئی تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔ بتایا گیا ہے کہ اگست کے ماہ میں ممبئی ہونے والی بارشوں نے 46سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں