بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے لئے وقف شدہ ہسپتال میں آگ لگنے سے 8 کورونا مریض ہلاک ہو گئے

احمد آباد (پی این آئی)بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے لئے وقف شدہ ہسپتال میں آگ لگنے سے 8 کورونا مریض ہلاک ہو گئے،بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے لئے وقف شدہ ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 8 کورونا مریض ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے ایک

ہسپتال میں آگ لگنے کے بعد 35 مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا.ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ آئی سی یو بھی آگ کی زد میں آیا ہے ، تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آگ لگنے کے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں