کرونا ٹیسٹ مزید آپ کے بارے میں کس چیز کی نشاندہی کرے گا ؟ طبی ماہرین کی تحقیق حیرت انگیز تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی)عالمگیر وبا کورونا وائرس نے اس دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ، تمام لوگ خوفزدہ ہو چکے ہیں، ہر کسی کو اپنے مدافعتی نظام کی فکر ہوگئی ہے اور سب کے دل میں اب بس ایک ہی سوال ہے کہ کیا ہمارا مدافعتی نظام ایسا ہے کہ وہ ہمیں وائرس سے محفوط رکھ سکے۔

نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اب حال ہی میں اس حوالے سے ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایک تیز، آسان اور نیا اینٹی باڈی ٹیسٹ سارس سی او وی 2 کے خلاف طویل مدتی مدافعتی تحفظ سے متعلق بتا سکتا ہے۔ہم سب جانتے ہیں کہ کورونا وائرس کسی بھی شخص کو دوبارہ بھی ہو سکتا ہے، اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شخص میں چند مہینوں میں ہی اینٹی باڈیز ناقابل شناخت حد تک کم ہو جاتی ہیں۔لائف سائنسس کمپنی جین اسکرپٹ نے ایک نیا اینٹی باڈی ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جو کہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہم وائرس سے کیسے لڑ سکتے ہیں۔جین اسکرپٹ کے ٹیسٹ کے نتائج کی وضاحت کے مطابق اس ٹیسٹ میں وائرس کو ناکام بنانے والی اینٹی باڈیز کو نشانہ بنایا گیا ہے، نتائج سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم کورونا وائرس اور مدافعت کے حوالے سے اپنی سمجھ بوجھ پر غور کریں اور یہ مستقبل میں کورونا کی ویکسین کے لیے مؤثر ثابت ہوگا۔اس ‘سی پاس ٹیسٹ کا امریکی ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں