دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر، پی ٹی آئی کی کامیابی پر بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار، وزیراعظم عمران خان سے متعلق گھٹیا زبان کا بے دریغ استعمال

اسلام آباد (پی این آئی) بھارتی میڈیا نے دیامر بھاشا ڈیم کو پاکستان کے لیے سب سے بڑا’’کلنک‘‘قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اینکر کا ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین لداخ کے مقام پر بھارتی سپاہیوں کے ہاتھوں پسپا ہونے کے باوجود گلگت بلتستان کے علاقے میں پاکستان کے ساتھ مل کر ایک ڈیم بنا رہا ہے جس کا بھارت کی جانب سے ’’ورود‘‘ بھی کیا گیا۔

بھارتی اینکر بار بار اپنی انتہا پسند حکومت کو خوش کرنے کے لئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ’’لنگڑا خان‘‘کہہ کر مخاطب کرتارہا۔بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی اینکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے لیکن وہ یہ عوام سے چھپا رہے ہیں کہ یہ منصوبہ پاکستان کے لئے اب تک کا سب سے بڑا کلنک ثابت ہوگا۔بھارتی اینکر کا ہزرہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان یہ تو بتا رہے ہیں کہ اس ڈیم کو بنانے کا فیصلہ 50 سال پہلے کر لیا گیا تھا لیکن اس پر تعمیراتی کام اب شروع کیا گیا ہے، لیکن وہ اپنی عوام کو یہ نہیں بتا رہے کہ انہوں نے چین کے ہاتھوں اس ڈیم کو کتنے میں بیچا ہے؟بھارتی اینکر کی جانب سے جھوٹ کی انتہا تب کی گئی جب اس نے جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جو ایک متنازع علاقہ ہے اس پر دیامیر بھاشا ڈیم بنانے کے خلاف گلگت بلتستان کی عوام مزاحمت کر رہی ہے، لیکن عمران خان اپنی دوستی نبھانے میں مصروف ہیں، لیکن عمران خان کو یہ نہیں معلوم کہ چینی ڈریگن کس طرح سے ان کے ملک کو نگل جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close