اسلامی ملک کے سربراہ کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال داخل، آپریشن کیا گیا، تازہ رپورٹ آ گئی

کویت (پی این آئی)اسلامی ملک کے سربراہ کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال داخل، آپریشن کیا گیا، تازہ رپورٹ آ گئی، کویت کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کا اتوار کے روز آپریشن ہوا جو کامیاب رہا۔کویت کے امیر کے دفتر اور سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر کو

ہفتے کے روز طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج ڈاکٹرز نے اُن کا کامیاب آپریشن کیا۔سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ امیر شیخ صباح الاحمد کا آپریشن کس نوعیت کا تھا البتہ اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اُن کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر نے اسپتال منتقل ہونے کے قبل ولی عہد شیخ نواف الاحمد الصباح کو قائم مقام حکمران نامزد بھی کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں شیخ صباح کو امریکا کے ایک اسپتال میں طبیعت ناسازی کے بعد داخل کرایا گیا تھا، وہ کئی مہینوں تک امریکا میں ہی زیر علاج رہے اور پھر اکتوبر میں وہ وطن واپس پہنچے تھے۔کویت کے مرکزی بینک کے گورنر نے ہفتے کے روز امیر شیخ کی اسپتال منتقلی کے بعد بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’شیخ صباح کی طبیعت ناسازی کی خبر نے دینار کی طاقت اور استحکام کو بھی متاثر کیا’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں